پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا امیر ترین سیاسی جوڑا

پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر دستاویزات کے مطابق ارباب عالمگیر 3 ارب 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 19:02

پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا امیر ترین سیاسی جوڑا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2018ء) پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا امیر ترین سیاسی جوڑا، پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر دستاویزات کے مطابق ارباب عالمگیر 3 ارب 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر امیرترین سیاسی جوڑے میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق ارباب اور عاصمہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 7ارب روپے سے زائد ہے ۔ دستاویزکے مطابق ارباب عالمگیر 3 ارب 1 کروڑ50لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جن میں 1 ارب33 کروڑ روپے کی اراضی ، 84 کروڑ اور 60 کروڑ روپے کے 2 پلازے اور 3 گاڑیاں شامل ہیں ۔ دستاویزکے مطابق عاصمہ عالمگیر اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت4 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ عاصمہ عالم گیر کے پاس اسلام آباد میں10 کروڑ روپے کے2 بنگلے اور 3 سو تولے سونا بھی ہے ۔