پشاور، قصہ خوانی بازارکے مکینوں اور تاجروں کا بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

ہفتہ 23 جون 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پشاور کے قصہ خوانی بازارکے مکینوں اور تاجروں نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،ضلع مہمند کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے خیبر پختونخوا میں حالیہ تبادلوں کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

قصہ خوانی بازار کے تاجر اور مکینوں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کاکہناتھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے جبکہ گھروں میں بیمار بچوں اور خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں ،ضلع مہمند کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے حالیہ تبادلوں کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ من پسند افسران کا تبادلہ نہیں کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت بیورو کریسی اور اعلیٰ سطحی تبادلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے تبادلے دوبارہ کرے۔