وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بڈھ بیر میں لشمینا بیماری کی رپورٹس کا فوری نوٹس لے لیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:57

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بڈھ بیر میں لشمینا بیماری کی رپورٹس کا فوری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کا پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں لشمینا بیماری کی رپورٹس کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لشمینا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے محکمہ صحت کو متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے ، علیحدہ وارڈ مختص کرنے اور علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے اور تدارک کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :