وزارت خزانہ نے دہشتگردی کی فنانسنگ کے حوالے سے ادارہ جاتی میکنزم کو بہتر بنایا ہے ، ڈاکٹر شمشاد اختر

داروں کے مابین منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کے انسداد کیلئے کوآرڈینیشن مضبوط ہوئی ہے، نگران وزیر خزانہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پیرس میں ہونے والی مجوزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران خطاب اجلاس میں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے

ہفتہ 23 جون 2018 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد کی کوششوں کے حوالہ سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سلسلہ میں ادارہ جاتی میکنزم کو بہتر بنایا ہے۔ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پیرس میں ہونے والی مجوزہ میٹنگ کے تناظر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکزی بینک، بینکنگ انسٹی ٹیوشنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کے انسداد کیلئے کوآرڈینیشن مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے انہوں نے شرکا سے تجاویز طلب کیں تاکہ مضبوط میکنزم بنایا جا سکے۔

اجلاس کے شرکا نے اس سلسلہ میں اعلی سطحی عملدرآمد کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا جو دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد کی مہم میں شامل مختلف ایجنسیوں اور محکموں کی جانب سے ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لے گی۔ اجلاس میں بین الحکومتی کے ساتھ ساتھ بین الادارہ جاتی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں پیرس میں ایف اے ٹی ایف میٹنگ میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :