30لاپتہ فوجیوں کی باقیات کے بدلے امریکہ نے 215شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے

ہفتہ 23 جون 2018 18:40

ْواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) امریکہ نے 215شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے،یہ فوجی 1950سی1953تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں ہلاک ہوئے تھے،امریکہ ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے 30لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج شمالی کوریا کے ہلاک ہونے والے 215 فوجیوں کے تابوت گذشتہ روز واپس کر دئیے۔

(جاری ہے)

یہ فوجی1950 سے 1953 تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔ امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے 30لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔30امریکی فوجی گاڑیاں شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت لے کر جنوبی کوریا سے شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں داخل ہوں گی۔ لاپتہ اور ہلاک ہو جانے والے ان فوجیوں کی باقیات کے تبادلے پر اتفاق امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی سنگاپور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :