مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی ،پارلیمانی بورڈ نے منظوری دیدی

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی ،پارلیمانی بورڈ نے منظوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نوازنے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنے حلقے کا انتخاب کر لیا ، وہ لاہور کے حلقوں این اے 127 اور پی پی 173 سے میدان میں اتریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے آبائی حلقے این اے 125 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے مگر اب وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نوازکی بطور امیدوار منظوری دے دی ہے۔۔