شاہد خاقان عباسی کے نامکمل کاغذات منظور کرنے پر آر او سے اختیارات واپس

سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو طلب کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

شاہد خاقان عباسی کے نامکمل کاغذات منظور کرنے پر آر او سے اختیارات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس عبادالرحمن لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورتصحیح شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات واپس لے لئے ، سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 25 جون کو طلب کرلیا۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اس معاملے پر اپنے ریمارکس میں کہنا ہے کہ اگرنامکمل اورتصحیح شدہ کاغذات منظورہوں گے تو شفاف انتخاب کیسے ممکن ہوں گے،انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو 25 جون خود یا وکیل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔