پولیس والوں کی رہائش کیلئے پرانے کوارٹر کو دیکھ کر حیرت ہوئی

پولیس والے بھی انسان ہیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی پولیس ہیڈ کواٹر اور دفاتر کے دورہ پر گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

پولیس والوں کی رہائش کیلئے پرانے کوارٹر کو دیکھ کر حیرت ہوئی
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پولیس والوں کی رہائش کیلئے پرانے کوارٹر کو دیکھ کر حیرت ہوئی پولیس والے بھی انسان ہیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس ہیڈ کواٹر اور دفاتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور دفاتر کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ پرانے کوارٹرز دیکھ کر حیرت ہوئی۔ پولیس والے بھی انسان ہیں۔ چیف جسٹس نے ایس پی سے سوال کیا کہ مرمت کیلئے کتنا بجٹ ملتا ہی ۔ ایس پی نے جواب دیا کہ ہر 3 ماہ بعد 2 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے اس معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔۔