نوازشریف نے ملکی سلا متی اور یکجہتی کوخطرے میں ڈال کربیرون ملک جائیدادیں بنائیں، میاں منظور احمد خاں وٹو

الیکشن میں شیر کو دیہات اور شہرو ں سے نکال باہرکیاجائیگا،ختم نبوت پربھی ن لیگ نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید ملن پارٹی پر خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 18:28

نوازشریف نے ملکی سلا متی اور یکجہتی کوخطرے میں ڈال کربیرون ملک جائیدادیں ..
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہاہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے صاف ستھرا نظام حکومت قائم کرکے ملک سے کرپشن کاخاتمہ ممکن بنادیں نوازشریف ٹولہ نے ملکی سلا متی اور یکجہتی کوخطرے میں ڈال کربیرون ملک جائیدادیں بنائیں حکمرانی کے وسائل کو اپنے خاندان کی سرمایہ کاری پر بے جاخرچ کیااقتدار کی آڑ میں قومی اثاثو ں کی بندربانٹ کی گئی جس سے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاگیا ختم نبوت پربھی ن لیگ نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو کہ ناکام بنادی گئی انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن میں شیر کو دیہات اور شہرو ں سے نکال باہرکیاجائے انہوں نے کہاکہ عملاً الیکشن دو پارٹیوں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مابین ہی لڑاجارہا وہ یہاں اپنے دیرینہ ساتھی مرزا ہدایت اللہ نمبردار آف محمد پور مغلاں کی خصوصی دعوت پر انکے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب اورآئی این پی سے گفتگو کررہے تھے جس میںعمائدین علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ الیکشن میں صرف ایک ماہ رہ گیاہے مگر کوئی گہماگہمی نظر نہیں آرہی جسکی بڑی وجہ پارٹیوں کی طرف سے امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دئیے جاسکے انہوں نے کہاکہ ہم کسی پارٹی کی ٹکٹ کے امیدوار نہیں اور نہ ہی ہم نے کوئی ٹکٹ روکی ہوئی ہے انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان کردیااور کہاکہ انہوں نے کسی بھی پارٹی کاٹکٹ اپلائی نہیں کیاکیونکہ انکے حلقہ جات کے ووٹرز نے انہیں آزاد الیکشن لڑنے کامطالبہ کیاہے جسکی وہ قدرکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران اور بعد میں اپنے اثاثے اخبارات کے ذریعے شائع کروائے اور اپنے علاقہ کی بجائے تاندلیانوالہ سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر منتخب ہوکر وزارت اعلیٰ سنبھالی اور بلاتفریق صوبہ میں عوام کو ہزاروں کی تعداد میں روزگار فراہم کیاانہوں نے اپنے دور وزارت اعلیٰ کے دوران صرف محکمہ تعلیم میں پچاس ہزار گریجویٹ افراد کو بطور ٹیچر تعینات کیااور سرکاری زمینیں جو وزیراعلیٰ کی صوابدید پر ہوتی ہیں وہ اپنے ذاتی لوگو ں کی بجائے عام اور مستحق افراد کو دیہی علاقوں میں مالکانہ حقوق دیکر انہیں اپنی چھت فراہم کی انہوں نے دعویٰ کیا کہ انکایاانکے خاندان کی ملک سے باہر نہ ہی کوئی جائیداد اور نہ ہی کسی اکا?نٹ میں ایک بھی ڈالر ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک اور قوم کی بقائ کی خاطر سیاست کی اور حکومتی عہدو ں کوغریب ولاچار عوام کے دکھ درد بانٹنے پر نچھاور کیاانہوں نے کہاکہ وہ یہاں اپنے سیاسی مخالفین کی برائی بیان کرنے نہیں آئے بلکہ عید ملن پارٹی جوکہ مل بیٹھنے کااورایک دوسرے کی بات سننے کابہترین ذریعہ ہے ہم اپنے عوام اورساتھیوں سے ملنے آئے ہیں جس سے انہیں حقیقی اطمینان میسرآتاہے اس موقعہ پر سابق تحصیل ناظم سید مراتب علی شاہ کرمانی ودیگر یونین کونسل ناظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تحریک نجات کی قیادت نے بھی انکی بھر پور سیاسی حمایت کااعلان کر دیاجبکہ میاں امانت وٹو ،میاں رزاق وٹو نمبردار موضع ماہتم ،میاں احمد شجاع وٹو ،میاں محمد رفیق وٹو ،حاجی مقبول احمد وٹو اور میاں صابر وٹو گا?ں ڈھپئی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت انکی حمایت کااعلان کردیا۔