پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 60روز کی توسیع کا فیصلہ ،سمری حتمی منظوری کیلئے وزارت داخلہ کو ارسال

ہفتہ 23 جون 2018 18:15

پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 60روز کی توسیع کا فیصلہ ،سمری حتمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 60روز کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

رینجرز کو پنجاب میں جوائنٹ انٹیلی جنس آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔صوبائی وزارت داخلہ نے نگران حکومت کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی میں مزید 60روز کی منظوری کی سمری وفاقی وزرات داخلہ کو ارسال کی ۔رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دئیے گئے ہیں۔