کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کانان فائلرز کے نام گاریوں کی بکنگ نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان

ہفتہ 23 جون 2018 18:05

کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کانان فائلرز کے نام گاریوں کی بکنگ نہ کرنے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نان فائلرز کے نام گاڑیوں کی بکنگ نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نان فائلرز کے نام پر گاڑیوں کی بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت نان فائلرز کے نام پر یکم جولائی سے نہ تو گاڑی بک ہو سکے گی اور نہ ہی ٹرانسفر ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ اس پالیسی کے خلاف جولائی کے پہلے ہفتے میں لاہور سمیت پورے پنجاب کے کار ڈیلز احتجاج کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت ایسی پالیسی بنائے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو کیونکہ ملک میں گاڑی خریدنے والے 90فیصد نان فائلر ہیں جن کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔