نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار تاج ملتانی کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 23 جون 2018 18:05

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے صدراتی اعزاز یافتہ معروف گلوکار تاج ملتانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تا ج ملتانی گلوکاری کے میدان میں منفرد مقام رکھتے تھے۔نگران وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔