نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا سینئر صحافی جلیل حسن اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 23 جون 2018 18:05

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا سینئر صحافی جلیل حسن اختر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن جلیل حسن اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔