ْنگران وزیراعلی پنجاب کا دہشت گردوں کیخلاف لدھا آپریشن میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنیوالے قوم کا فخر، شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا‘ڈاکٹر حسن عسکری

ہفتہ 23 جون 2018 18:05

ْنگران وزیراعلی پنجاب کا دہشت گردوں کیخلاف لدھا آپریشن میں پاک فوج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی بہادری او رجرات کوسلام پیش کیاہے -نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے لدھا آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جانباز ،شہید حوالدار رزاق خان اور شہیدحوالدار ممتاز حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیاہے -نگران وزیراعلی نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہواہے -