مشاہد حسین سیدکامقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کا معاملہ سینٹ میں اٹھانے کا اعلان

بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کے لیے ظالمانہ اور پرتشدد حربے استعمال کر رہی ہے ‘کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے‘گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 17:36

مشاہد حسین سیدکامقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کا معاملہ سینٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئر مین مشاہد حسین سیدنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کشمیریوں پر مظالم اورشہدا کے جنازوں پر تشدد کا مسئلہ سینیٹ میں اٹھائے گی‘ حکمران بی جے پی کے رہنما کھلے عام کشمیریوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کے کشمیر پر دوہرے معیار ترک کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کے لیے ظالمانہ اور پرتشدد حربے استعمال کر رہی ہے ‘کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو نمازِ جمعہ اور شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنے سے بھی روکا جارہا ہے حکمران بی جے پی کے رہنما کھلے عام کشمیریوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کے کشمیر پر دوہرے معیار ترک کرے کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبر روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔