عوام کی خدمت کرنے سے مجھے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ،میر جینا مرنا عوام کیلئے ہے ،ْمیر محمد صادق عمرانی

عوام بلارنگ و نسل خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں کوئی سردار نواب نہیں چاہتا کہ غریب عوام ترقی کرکے ان کے بچے تعلیم حاصل کریں،خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 17:33

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے رکن اور حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی چھتر سے پی پی پی کے نامزد امیدوار میر محمد صادق عمرانی کے الیکشن ٹریبونل کی طرف سے کاغذات نامزدگی بحال ہونے کے بعد میر محمد صادق عمرانی کی ڈیرہ مرادجمالی آمد نوتال کے مقام پر ہزاروں افراد سینکڑوں گاڑیاں موٹر سائیکلوں کی بہت بڑی ریلی میں عمرانی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی لایا گیا پھولوں کے پتیاں نچھاور جیالوں کا ڈھول کی چاپ پر رقص زبردست نعرے بازی جئے بھٹو اور جیئے میر محمد صادق عمرانی کے نعروں سے علاقائی فضاء گونج اُٹھی اس موقع پر عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے سے مجھے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی میر جینا مرنا عوام کیلئے ہے عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں کوئی سردار نواب نہیں چاہتا کہ غریب عوام ترقی کرکے ان کے بچے تعلیم حاصل کریں انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست اور جدوجہدغربت پسماندگی بھوک و افلاس کے خاتمے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے ڈیرہ مرادجمالی چھتر کے عوام کو گذشتہ پانچ سالوں میں صرف پسماندگی مایوسی کے سوان کچھ نہیں دیا گیا ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہوگئے جبکہ عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامع پہنانے کیلئے میدان میں آئی ہے انھوں نے کہا کہ میرا وژن نصیر آباد سے غربت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہے ڈیرہ مرادجمالی چھتر کے عوام 25 جولائی کو ہمارا ساتھ دیں ظلم و جبر استحصال کرمے اور عوام کے حقوق لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے اور عوام کے وسائل کی پائی پائی کا حساب کتاب لیا جائے گا انھوں نے کہا کہ سبز باغ دکھانے والوں کا دور گزر چکا آج عوام نے ہزاروں کی تعداد میں فقید المثال استقبال کرکے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے سیاسی مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے جیت اور کامیابی ہمارا مقدر بن چکی ہے منتخب ہوکر عوام کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیں گے