(ن)لیگ نے بہترین پالیسیوں سے ناصرف بجلی کا بدترین بحران حل کیا بلکہ سی پیک بھی شروع کیا ‘شہبازشریف
عوام 25 جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے‘صدر مسلم لیگ (ن)
ہفتہ 23 جون 2018 17:32
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گاجس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گااور تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کو شکست ہو گی۔
پاکستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر معاشی استحکام پر مہر لگائیں گے اور تحریک انصاف کی عدم استحکام پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) استحکام اور ترقی جبکہ پی ٹی آئی عدم استحکام اور انتشار کی علامت ہے۔قوم گواہ ہے کہ سی پیک کو روکنے کے لئے نیازی نے چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک کی معاشی ترقی اور معاشی استحکام بہترین رہا ہے۔ اعدو و شمار گواہ ہیں کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے حکومت سنبھالنے کے بعد ملکی معاشی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور ناصرف گزشتہ 10سال کی نسبت شرح نمو میں تیزی سے اضافہ ہوا بلکہ مہنگائی کی شرح بھی ملکی تاریخ میں کم سے کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل 2012 میں شرح نمو صرف 3.5فیصد تھا جبکہ 2017میں مسلم لیگ (ن) کے آخری ایام میں شرح نمو بڑھ کر 5.8 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ سمیت معاشی امور پر نظر رکھنے والے کئی عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط اور پائیدار دور سے گزر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بہترین پالیسیوں سے ناصرف بجلی کا بدترین بحران حل کیا بلکہ سی پیک کی شروع کرنے کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں سینکڑوں میگا پروجیکٹس لگائے۔بجلی کے ان منصوبوں نے نہ صرف ملک کو اندھیروں سے نکالا بلکہ معاشی ترقی کی روشنیوں سے بھی پاکستان کو منور کیا۔ سی پیک کے تحت ملک کے طول وعرض میں لگنے والے میگا پراجیکٹس پاکستان کی ترقی اور معاشی ترقی کی نوید سنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ ہم نے ملک میں امن قائم کیا، معیشت کو ترقی دی اور عدم استحکام کی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ملک میں استحکام اور تسلسل ضروری ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ 27جولائی کو میاں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے سے ناصرف سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.