دُبئی:دوہری شہریت کے حصول کے لیے پردیسی بڑی تعداد میں متحدہ عرب امارت کا رُخ کرنے لگے
امارات میں مقیم افراد کے لیے جزائر غرب الہند اور یورپی ممالک کی شہریت اختیار کرنا خاصا آسان ہے
محمد عرفان ہفتہ 23 جون 2018 17:28
(جاری ہے)
ریکارڈ کے مطابق دوہری شہریت کے حصول کے خواہش مندوں میں پاکستانی پہلے درجے پر فائز ہیں۔
جبکہ اس کے بعد شامیوں کا نمبر آتا ہے۔جبکہ بھارتی‘ لبنانی‘ مصری‘ فلسطینی‘ اُردنی‘ ایرانی‘ عراقی اور متحدہ عرب امارت کے لوگ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سروے کے مطابق غیر مُلکی اپنی آمدنی اور انٹرنیشنل سٹیٹس میں اضافے کے لیے عرب امارات کا رُخ کرتے ہیں تاکہ یہاں قیام کے بعد انہیں دُوسرے ملکوں کی شہریت کے حصول میں کسی خاص دُشواری کا سامنا نہ ہو۔ وہ اپنی فیملی کے معاشی مستقبل کو تحفظ دینا چاہتے ہیں‘ دوسری شہریت کے حصول کے لیے امارات میں قیام سے انہیں اپنا کاروبار اور سرمائے بڑھانے میں بہت مدد مِلتی ہے۔امارات میں موجود غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے ڈومینیکا کامن ویلتھ‘ سینٹ کِٹس‘ نیوِس‘ سپین‘ پرتگال اور سینٹ لوشیا کے لیے اپلائی کیا ہے۔فردِ واحد کی جانب سے شہریت کے حصول اور آسان دستاویزی پراسس کے معاملے میں ڈومینیکا سرفہرست ہے جبکہ خاندان بھر کی جانب سے شہریت کے حصول کے لیے اینٹیگا‘ باربوڈا اور سینٹ کِٹس بہترین ہیں۔رپورٹ کے مطابق 46 فیصد درخواست گزار سینٹ کٹس اور نیوِس کی شہریت کے طلب گار ہیں کیوں کہ ان ممالک کے شہری متحدہ عرب امارات میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں اور ان کے دُبئی میں سفارت خانے بھی موجود ہیں۔ جبکہ یورپی ممالک کی شہریت کے خواہش مندوں کے لیے قبرص بہترین انتخاب ہے ‘ لیکن اس کی خاطر درخواست گزار کو ریئل اسٹیٹ میں بیس لاکھ اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.