Live Updates

ن لیگ نےقومی وصوبائی اسمبلی کےاہم امیدواروں کا اعلان کردیا

لاہور میں این اے 132سے شہبازشریف،این اے 127سے مریم نواز اور این اے 124حمزہ شہبازشریف الیکشن لڑیں گے،انتخابی امیدواروں کا حتمی اعلان صدرن لیگ آج شام کواپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرکریں گے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 17:15

ن لیگ نےقومی وصوبائی اسمبلی کےاہم امیدواروں کا اعلان کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے کچھ انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، لاہور میں این اے 132سے شہبازشریف،این اے 127سے مریم نواز اور این اے 124حمزہ شہبازشریف الیکشن لڑیں گے،انتخابی امیدواروں کا حتمی اعلان صدرن لیگ آج شام کواپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرکریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور اور پنجاب میں کچھ اہم قومی و صوبائی حلقوں میں انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

جبکہ ملک بھر میں تمام امیدوارو ں کاحتمی اعلان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پرکریں گے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی امیدواروں میں این اے 132سے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں این اے 124اور پی پی 146 سے حمزہ شہبازاور این اے 127اور پی پی 173سے مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گے۔اسی طرح این اے 131 خواجہ سعد رفیق اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147مجتبیٰ شجاع الرحمن الیکشن لڑیں گے۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوارعابد شیرعلی این اے 108سے الیکشن لڑیں گے۔اسی طرح این اے 106 فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔ این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف اور نارووال کے حلقہ این اے 78 احسن اقبال الیکشن میں حصہ لیں گے۔ احسن اقبال کے مقابلے میں تحریک انصاف نے اپنے مضبوط امیدوار ابرارالحق کو ٹکٹ دے رکھا ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان آج شام کوکردے گی۔ شہبازشریف اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرملک بھر میں کھڑے کیے گئے مضبوط امیداروں کا اعلان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات