Live Updates

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا 6 مختلف زبانوں میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام کی شہباز شریف پر تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جون 2018 17:11

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا 6 مختلف زبانوں میں انتخابی مہم چلانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء سے قبل ملک کی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 6 مختلف زبانوں میں شروع کی گئی ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن نے 6 مختلف علاقائی زبانوں میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹر پر 6 مختلف علاقائی زبانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کا اجرا کر دیا ہے۔

ان 6 زبانوں میں پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، پشتو، سرائیکی اور براہوی زبانیں شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر اور ساباق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان چھ زبانوں میں ٹویٹ کریں گے۔ اس پر بات کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 زبانوں میں ٹویٹر اکاؤنٹس بنانے کا کیا مقصد ہے؟ انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم لوگ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں، ملکی آبادی کے کچھ فیصد لوگوں کو ہی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے 6 مختلف علاقائی زبانوں میں اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان چھ زبانوں میں ٹویٹ کریں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان چھ مختلف زبانوں میں ٹویٹس کا مقصد عوام میں جمہوریت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چھ زبانوں میں ٹویٹس کرنا مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کا حصہ ہے۔ تاکہ مختلف علاقائی زبانیں بولنے والوں تک اپنا پیغام زیادہ واضھ طریقے سے پہنچا سکیں۔
شہبازشریف نے چھ مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس سے ٹویٹس بھی کیے۔
جبکہ سرائیکی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فی الوقت کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں اُمیدواروں کو ٹکٹ دینے اور اپنی پارٹی پالیسی کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے لیے جلسے جلوسوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹس کا بھی سہارا لے رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات