Live Updates

لاہورخاموش تھا،اب نہیں رہےگا،انصاف کے منتظر ہیں،ولید اقبال

یہ پریس کانفرنس زعیم قادری یاچوہدری نثارکی نہیں،ٹکٹوں کی تقسیم پربہت زیادہ ناانصافی ہوئی،یہ میری ذات کا نہیں کارکنان کا مسئلہ ہے،مطالبہ ہےعمران خان ہماری مشکلات پرغورکریں،رہنماء تحریک انصاف ولید اقبال کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 16:53

لاہورخاموش تھا،اب نہیں رہےگا،انصاف کے منتظر ہیں،ولید اقبال
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ولید اقبال نے کہا ہے کہ لاہور خاموش تھا،اب خاموش نہیں رہے گا،ہم انصاف کے منتظر ہیں،ہم بھی انصاف کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، یہ میری ذات کا نہیں کارکنان کا مسئلہ ہے،مطالبہ ہے کہ عمران خان ہماری مشکلات پرغور کریں ۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے متعلق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہا۔

مجھے تحریک انصاف کا چہرہ کہا جاتا رہا۔ لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم پربہت زیادہ ناانصافی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کونظرانداز کیا گیا۔ جن کارکنوں نے مصیبتیں جھیلیں ان کونظرانداز کیا گیا۔ ہمارے کارکنان کا استحصال کیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ سے لاہور کے ٹکٹوں کی تقسیم میں بہت زیادہ غلطیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پارٹی کارکنان نے اپنے اپنے طریقے سے اپنی شکایات درج کروائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مشکلات کا ادراک ہے۔عمران خان نے کہا کہ ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔عمران خان نے وعدہ کیا کہ وہ تمام درخواستوں کا دوبارہ خود جائزہ لیں گے۔عمران خان نے یقین دلایا کہ تمام ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پرکی جائے گی۔ولید اقبال نے کہا کہ ہم بھی انصاف کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ میری ذات کا نہیں کارکنان کا مسئلہ ہے۔

لاہور خاموش تھا،ب خاموش نہیں رہے گاعمران خان ہماری مشکلات پرغور کریں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 3 ہفتوں سے مجھے اور پارٹی کارکنان کوطعنے سننے کو ملے۔ لیکن میں نے کارکنا ن کوپارٹی ڈسپلن میں رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پریس کانفرنس زعیم قادری کی ہے اور نہ ہی چوہدری نثار کی ہے۔ زعیم قادری میرے کلاس فیلوتھے ان کا احترام کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ایک فہرست سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ،جہانگیرترین نے کہا کہ خواتین کہ فہرست درست نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات