نیب لاہور کی خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی، کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں ساحر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر گرفتار

ہفتہ 23 جون 2018 17:16

نیب لاہور کی خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی، ..
لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) نیب لاہور خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی, لاہور انتظامیہ کیخلاف عوام سے دھوکہ دہی کے الزام میں متحرک‘ڈائریکٹر میسرز ساحر ایسوسی ایٹس, ملزم اللہ دتہ ہیرا کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں لاہور سے گرفتار‘ملزم نے سینکڑوں متاثرین سے کم قیمت پلاٹ اور گھروں کی فراہمی کے وعدے پر خطیر رقوم بٹوری‘ملزم کیجانب سے 2005 میں خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کیا گیا اور ابھی تک سینکڑوں متاثرین کو وعدوں پر ہی رکھا گیا‘ملزم کیخلاف 200 سے زائد متاثرین 250 ملین مالیت کے کلیم جمع کرواچکے‘نیب لاہور کیجانب سے متعدد مرتبہ متاثرین کے ازالے کے حوالے سے وارننگ کے باوجود اقدامات نہ کیے گئے‘ملزم اللہ دتہ کے ملک سے فرار ہونیکا خدشہ ہے‘ملزم کے نام کروڑوں کی بے نامی جائیدادوں کی ممکنہ فروخت کے پیش نظر بھی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے‘نیب حکام نے ملزم اللہ دتہ ہیرا کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 14 ایام کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :