اپیلٹ ٹربیونلز کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائراپیلوں کی سماعت 27 جون تک کریں گے،

29 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی

ہفتہ 23 جون 2018 17:07

اپیلٹ ٹربیونلز کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائراپیلوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اپیلٹ ٹربیونلز 27 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائراپیلوں کی سماعت کریں گے، 29 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون تھی جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوا اور یہ مرحلہ 19 جون کو مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد 22 جون تک امیدواروں کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا وقت دیا گیا تھا جو جمعہ کو پورا ہو گیا۔ اس کے بعد اپیلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف کی گئی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ 28 جون کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں شائع کی جائیں گی، 29 جون تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائیں گی۔ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔