جین مندر کے قریب جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

جاپانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے گھیرے میں لے لیا اور پولیس کو طلب کر لیا

ہفتہ 23 جون 2018 17:05

جین مندر کے قریب جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) لاہور کے علاقے جین مندر کے قریب جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی‘ جاپانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے گھیرے میں لے لیا اور پولیس کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آ?ٹ فال کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر جین مندر کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ جاپانی سفارتخانے کی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے نوجوان کی ٹانگوں اور ہاتھ میں چوٹیں آئیںجاپانی سفارتخانے کے عملے نے گاڑی کی بھگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے گاڑی روک لی اور پولیس کو بھی طلب کر لیا،نوجوان کو طبی امداد دینے کیلئے ریسکیو کے عملے کو بھی بلا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :