فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام ہر قیمت پر ہموار اور کامیاب بنایا جائے گا، بیرسٹرسید علی ظفر

وزیر قانون نے فاٹا کے انضمام کو بروقت اور ہموار بنانے کیلئے دو سب کمیٹیاں تشکیل دیں، کمیٹیوں کا مقصدقانون سازی کرنا اور ایسے قوانین بنانا ہے جن سے فاٹا کے انضمام کے معاملہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہر علاقے کے آئی ڈی پیز کی قانونی حیثیت پر وزیر قانون کو تفصیلی طور پر بریفنگ

ہفتہ 23 جون 2018 17:03

فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام ہر قیمت پر ہموار اور کامیاب بنایا جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) وزیر قانون و انصاف بیرسٹرسید علی ظفر نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام ہر قیمت پر ہموار اور کامیاب بنایا جائے گا، وزیر قانون نے فاٹا کے انضمام کو بروقت اور ہموار بنانے کیلئے دو سب کمیٹیاں بھی تشکیل دیں، کمیٹیوں کا مقصدقانون سازی کرنا اور ایسے قوانین بنانا ہے جن سے فاٹا کے انضمام کے معاملہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے ہر علاقے کے آئی ڈی پیز کی قانونی حیثیت کے حوالے سے وزیر قانون کو تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔

ہفتہ کو فاٹا انضمام میں معاونت کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون بیر سٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا۔اس موقع پر وزیر قانو ن بیر سٹر علی ظفرنے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے حوالے سے انتظامی، مالی اور عدالتی معاملات کے طویل مدتی حل کیلئے فوری طوراقدامات پر کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ہم ہر قیمت پر فاٹا انضام کے عمل کو ہموار اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر قانون و انصاف نے ان اہداف کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جن پر ان کو بریفنگ دی گئی تھی خاص کروہ انتظامی،قانونی اور مالی معاملات جو فاٹا کے پرامن انضمام کی حائل میں رکاوٹ ہیں ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر قانون نے فاٹا کے انضمام کو بروقت اور ہموار بنانے کیلئے دو سب کمیٹیاں بھی تشکیل دیں جن میں وزارت قانون، داخلہ، اور خزانہ کے افسران شامل ہوں گے۔

کمیٹیوں کا مقصدقانون سازی کرنا اور ایسے قوانین بنانا ہے جن سے فاٹا کے انضمام کے معاملہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔کمیٹیوں کو یہ ذمی داری سونپی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاسوں میں پیش آنے والی انتظامی اور قانونی مسائل کے حوالے سے کمیٹی کے سامنے مسائل کے حل کے حوالے سے قابل عمل تجاویز اور سفارشات پیش کریں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے ہر علاقے کے آئی ڈی پیز کی قانونیحیثیت کے حوالے سے وزیر قانون کو تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ اجلاس میںلیے گئے فیصلوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔اجلاس میں سیکریٹری سیفران،سیکریٹری پلاننگ، جی ایچ کیوملٹری آپریشنز، وزرت خزانہ، ایف بی آر اور دیگر حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :