سانحہ 12مئی کے مقدمات کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 3 جولائی تک ملتوی

ہفتہ 23 جون 2018 16:59

سانحہ 12مئی کے مقدمات کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 3 جولائی تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کے درج 7 مقدمات کی سماعت،،فاضل جج کی رخصت کے باعث 3 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کے درج 7 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔مقدمات میں ایم کیوایم کے دو رکن صوبائی اسمبلی سمیت 20 سے زائد مفرور ہیں،مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 49 ملزمان نامزد ہیں۔وسیم اختر نے حاضری سے استثنیٰ حاصل کررکھا ہے۔فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔