ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے اثاثے سامنے آگئے

رؤف صدیقی بیرون ملک کاروبار کے مالک نکلے، چارلاکھ سعودی عرب سے تنخواہ لیتے ہیں

ہفتہ 23 جون 2018 16:59

ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے اثاثے سامنے آگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے اثاثے سامنے آگئے،رؤف صدیقی بیرون ملک کاروبار کے مالک نکلے، چارلاکھ سعودی عرب سے تنخواہ لیتے ہیں۔رؤف صدیقی نے ایک کروڑ بیس لاکھ کے اثاثے سعود ارب میں ظاہر کیے ہیں۔رؤف صدیقی نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔رؤف صدیقی تین پلاٹس کے مالک ہیں، دو پلاٹس کراچی جبکہ ایک گرین ٹاؤن راولپنڈی میں ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر تینوں پلاٹس کی موجودہ قیمت اٹھائیس لاکھ ہے۔رؤف صدیقی سعودی عرب میں بھی اثاثوں کے مالک نکلے، چارلکھ سعودی عرب سے تنخواہ لیتے ہیں۔رؤف صدیقی نے ایک کروڑ بیس لاکھ کے اثاثے سعودی ارب میں ظاہر کیے ہیں۔رؤف صدیقی کے کاغذات کے مطابق وہ پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں رکھتے جبکہ سعودی ارب کا کاروبار ظاہر کیا گیا ہے۔رؤف صدیقی کے پاس پاکستان میں ٹیوٹا وی ایٹ جبکہ سعودی عرب فورڈ جیب ہے جنکی مجموعی مالیت 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔رؤف صدیقی کے پاس مختلف بنکوں میں تقریبا پندرہ لاکھ روپے موجود ہیں۔