بھارت آگ سے کھیل رہا ہے‘کنٹرول لائن پر بھارتی دہشت گردی سے امن کا شدید خطرہ ہے‘ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی کارروائیاں کررہاہے

سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادکی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 23 جون 2018 16:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادنے کہاہے کہ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے ۔کنٹرول لائن پر بھارتی دہشت گردی سے امن کا شدید خطرہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی کارروائیاں کررہاہے ۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیںاگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیاتو جنوب ایشیاء ہولناک تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔

حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جب تک کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیری بھارت کے خلاف سراپااحتجاج رہیں گے۔ پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے۔

انہوں نے کہا کشمیری اپنا حق حق خود ارادیت لینے کی خاطر لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں اور جب تک آزادی نہیں ملتی آزادی کی تحریک جاری و ساری رہے گی۔انہوںنے کہا بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہیے ورنہ کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا وہ حشر کرئے گی کہ اس کا نام و نشان ہی مٹ جائے گا۔