Live Updates

الیکشن کمیشن کا انتخابی امیدواروں کوسکیورٹی دینے کا فیصلہ

صوبائی حکومتیں امیدوارواور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو سکیورٹی فراہم کریں،ڈی آراوز، آراوز اور اسسٹنٹ آراوز کوبھی سکیورٹی دی جائے۔ذرائع الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 16:19

الیکشن کمیشن کا انتخابی امیدواروں کوسکیورٹی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواروں کوسکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، صوبائی حکومتیں انتخابی امیدوارواور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سکیورٹی فراہم کریں،ڈی آراوز، آراوز اور اسسٹنٹ آراوز کوبھی سکیورٹی دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کریں۔

الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسی طرح ڈی آراو، آراوز اور اسسٹنٹ آراوز کوبھی سکیورٹی دی جائے۔الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ مراسکے میں ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے جلد لگائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو بھی سیکیورٹی دی جائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے مراسلے میں کہا کہ چاروں حکومتیں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کریں، امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کی رو سے عمران خان، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت ملک بھر میں دس ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے 25جولائی کو انتخابات کیلئے پولنگ کروانے کا شیڈول جاری کررکھا ہے جبکہ امیدواروں کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کا عمل بھی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز میں فوج کی فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات