لاپتا افراد کیس،

آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان طلب چیف جسٹس ثاقب نثارکل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے

ہفتہ 23 جون 2018 16:47

لاپتا افراد کیس،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکل(اتوار) چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کل سماعت میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو بھی طلب کرلیا ہے۔