Live Updates

(ن) لیگ نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 24 امیدواروں کے نام فائنل کر دئیے،شہباز شریف

ہفتہ 23 جون 2018 16:43

(ن) لیگ نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 24 امیدواروں کے نام فائنل کر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 24 امیدواروں کے نام فائنل کر دئیے ‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف این اے 3 سوات سے الیکشن لڑیں گے ‘ امیر مقام این اے 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ہفتہ کو (ن) لیگ نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 24 امیدوار فائنل کر لئے۔

این اے 1 چترال سے شہزادہ افتخار جبکہ این اے 2 سوات سے امیر مقام الیکشن میں حصہ لیں گے۔ شہباز شریف این اے 3 سوات سے الیکشن لڑیں گے۔ اسی طرح این اے 4 سوات سے فیروز شاہ میدان میں آئیں گے۔ این اے 5 اپر دھیر سے نثار وردگ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ این اے 6 دیر سے جاوید اقبال قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے سب سے اہم معرکہ این اے 7 لوئر دیر سے ہو گا جہا ں سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ثوبیہ شاہد کا مقابلہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بٹگرام این اے 12 سے عالمزیب خان اور این اے 13 مانسہرہ سے سردار شاہ جہاں جو سردار یوسف کے بیٹے ہیں میدان میں آئیں گے۔ این اے 11 سے مصر خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این اے 4 مانسہرہ سے کیپٹن صفدر الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ این اے 15 ہری پور سے بابر نواز خان دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ این اے 19 سے حاجی سجاد اور این اے 19 سے عمران اللہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

این اے 24 سے میاں عالمگیر جبکہ این اے 25 سے مشرف تاج محمد خان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا وہ (ن) لیگ میں آئے ہیں وہ بھی انتخابی میدان میں آئیں گے۔ این اے 29 پشاور کے دوسرے حلقے سے بھی امیر مقام الیکشن لڑیں گے۔ این اے 32 کوہاٹ کے حلقے سے عباس آفریدی جن کے فارم ہائوس پر نواز شریف اور ان کی بیٹی قیام کرتی ہیں ان کو بھی ٹکٹ دیدیا گیا ہے۔ کرک س رحمت سلام خٹک ‘ ڈی آئی خان سے اکبر خان میدان میں اتریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات