Live Updates

پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا ‘

لوگ ا س وقت اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پارٹی عمران خان کی قیادت میں ہے‘ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 16:43

پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا ‘ پی ٹی آئی میں لوگ ا س وقت شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی گفتگو ا کی اپنی رائے ہے ‘ پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ٹکٹوں کی تقسیم اور ایک سینئر رہنما کے پارٹی چھوڑنے کے عندیہ دینے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا۔

اس وقت لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی گفتگو ان کی اپنی رائے ہے۔ فیصلہ کرنا عمران خان کے اختیار میں ہے۔ عمران خان ایک مقبول شخص ہیں کارکن عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ لیڈر عمران خان ہے یہ بات کہنا درست نہیں کہ پارٹی تقسیم کا شکار ہے یا کوئی فرق پڑ رہا ہے۔ پارٹی عمران خان کی قیادت میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات