ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،

4 اہلکاروں سمیت6 افراد زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 16:43

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،
ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈیرہ مراد جمالی میںپولیس کی موبائل مین بازار سے گرز رہی تھی کہ سائیکل میں نصب بم دھماکا سے پھٹ گیا جس سے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں ڈی ایس پی منجھوشوری سرکل بھی شامل ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :