اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،

اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنما ئو ں نے بھرپور ساتھ دیا آصف علی زرداری کی سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 16:43

اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنما ئو ں نے بھرپور ساتھ دیا۔کراچی بلاول ہاس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی.ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر مشاورت کی گئی.اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہر مسئلے کا حل جمہوری سوچ ہوتی ہے، ہماری حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کی.ان کا کہناتھا کہ اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماوں نے بھرپور ساتھ دیا۔

ملک کو ترقی دلانے کی جو ہماری سوچ ہے وہ فرد واحد کی نہیں اجتماعی ہے،پیپلز پارٹی حکومت بنا کر تمام مسائل ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔