بیجنگ میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی دفاعی فورم میں پاکستانی وفد کی شرکت

فورم کا مقصد چین اور بیرونی ممالک کے درمیان فوجی تبادلوں اور تعاون کو مستحکم بنانا ہے پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف آپریشنل پلاننگ میجر جنرل انیق نے کی

ہفتہ 23 جون 2018 16:26

بیجنگ میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی دفاعی فورم میں پاکستانی وفد کی شرکت
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان کی مسلح افواج کے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر کے چیف آف آپریشنل پلاننگ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے چین کے بین الاقوامی کالج مطالعہ دفاع میں پہلے بین الاقوامی دفاعی فورم میں شرکت کی اس فورم کا اہتمام چین کی عوامی سپہ آزادی (پی ایل ای)کی قومی دفاعی یونیورسٹی (این ڈی یو) نے کیا۔

اس کامقصد چین اور بیرونی ممالک کے درمیان فوجی تبادلوں اور تعاون کو مستحکم بنانا تھا۔کالج میں زیر تعمیر 180سے زائد اعلیٰ رینک کے غیر ملکی فوجی افسران اور فوجی وشہری تحقیقی اداروں ماہرین اور سکالروں نے جن کی مجموعی تعداد چار سو تھی ۔فورم میں شرکت کی اور اہم بین الاقوامی علاقائی سلامتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

’’جنگی اقسام اور آپریشنل طریقوں کی نئی تبدیلیوں ’’کلوز‘‘کے عنوان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس فورم کا مقصد سرد جنگ کے بعد کی دنیا میں تنازعات یا علاقائی جنگوں کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لینا اور جدید جنگوں اور حربی طریقوں کے مستقبل کے رجحانات بنیادی پہلوں اور اثرات کا تجزیہ کرنا ہے۔

میجر جنرل انیق کے علاوہ جمہوریہ میسیڈونیا بیکم مکسوتی کے نائب وزیر دفاعنیٹو میں ڈنمارک کے فوجی نمائندے برگیڈیر جنرل مائیکل لولیس گارڈ ،امریکن یونیورسٹی میں ایشیائی مطالعہ پروگرام ریسرچ کونسل کے چیئرمین اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر جائو چوان شنگ یو ڈی یو کے پروفیسر ریٹائرڈ میجر جنرل چیائو لیانگ اور پی ایل اے کی فوجی سائنسز اکادمی کے سینئر ریسرچ فیلو میجر جنرل چن رونگ ڈی نے فورم سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :