مودی سرکار مسلم دشمنی میں ایک قدم اور آگے،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کا گھنائونا منصوبہ ترتیب دے ڈالا

تحریک کے 21سرکردہ راہنمائوں کو ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ میں شامل کر لیا، مذموم مقصد کے حصول کے لئے مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کر دئیے، منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں پر بھی کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 23 جون 2018 16:24

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) مودی سرکار مسلم دشمنی میں ایک اور قدم آگے بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کا گھنائونا منصوبہ ترتیب دے ڈالا، تحریک کے 21سرکردہ راہنمائوں کو ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ میں شامل کر لیا، اس مذموم مقصد کے حصول کے لئے مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کر دئیے، منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں پر بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار مسلم دشمنی میں ایک اور قدم آگے بڑ گئی، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کا گھنائونا منصوبہ ترتیب دے ڈالا، تحریک کے 21سرکردہ راہنمائوں کو ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ میں شامل کر لیا، اس مذموم مقصد کے حصول کے لئے مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کر دئیے، منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں پر بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے گھنانا منصوبہ بنالیا ہے، منصوبے کے تحت آزادی کا نعرہ بلند کرنے ولاے اکیس سرکرسہ رہنماں کی ہٹ لسٹ تیار کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا ایک اور مکروہ منصوبہ تیار کرلیا ہے،بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں سرکردہ کارکنان کی ہٹ لسٹ بنائی ہے، جس میں سرگرم 21 کشمیریوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی فورسز کے آپریشن آل آٹ ٹوئنٹی پلان کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والے سر کردہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ آپریشن میں قتل افراد کی لاشیں ورثا کو نہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں پر بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ بھارت حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کرچکا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فورسزکی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں تیزی آگئی ہے، گزشتہ روزبھارتی فورسزکی فائرنگ سے پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے، شہیدوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے، احتجاج اور جھڑپوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پرشاٹ گن پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

اس سے قبل رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔