زمبابوے کا ٹور آسان نہیں، کپتان کی وارننگ

26 سال کے عامرٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑیں گے،احمدکے ڈوپ ٹیسٹ کا علم نہیں، سرفراز احمد

ہفتہ 23 جون 2018 16:24

زمبابوے کا ٹور آسان نہیں، کپتان کی وارننگ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورئہ زمبابوے آسان نہیں ہوگا،26 سال کے عامرٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑیں گے،احمدکے ڈوپ ٹیسٹ کا علم نہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ قریب آ گیا،امید ہے کہ سہ ملکی سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کریں گے، ٹوئنٹی 20کے دوران کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہماری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں جہاں ضرورت ہوکسی نئے کھلاڑی کو موقع دیتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے میں آسٹریلیا سے بھی مقابلہ ہوگا جو کمزور نہیں البتہ برے دور سے گزر رہی ہے، زمبابوے بھی اپنی ہوم کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔کپتان نے کہا کہ ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 481رنز بنائے گئے، اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں500 رنز بھی بنیں گے، انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولرعامر26 سال کے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑیں گے،احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا مجھے علم نہیں میڈیا سے ہی پتہ چلا ہے۔

متعلقہ عنوان :