کلثوم نوازکی صحت بارےڈاکٹرزابھی کچھ نہیں بتا رہے،مریم نواز

بیگم کلثوم نوازکی حالت ابھی بھی بہت تشویشناک ہے،قوم سے دعاؤں کی اپیل ہےسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 15:21

کلثوم نوازکی صحت بارےڈاکٹرزابھی کچھ نہیں بتا رہے،مریم نواز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق ڈاکٹرزحتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے،بیگم کلثوم نوازکی حالت ابھی بھی بہت تشویش ناک ہے،قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز حتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے۔

بیگم کلثوم نوازکی حالت ابھی بھی بہت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مریم نواز نے ایک بار پھر کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی سے مشروط کردی ہے۔

(جاری ہے)

25 جون کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کوجمعہ تک کیلئے حاضری سے استثنیٰ دی تھی۔ نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف ٹرائل فائنل مرحلے میں ہے۔ لیکن 25جون کو نوازشریف اور مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنماء مریم نوازنے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنے حلقے کا انتخاب کر لیا ہے۔

وہ لاہور کے حلقوں این اے 127 اور پی پی 173 سے میدان میں اٴْتریں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے آبائی حلقے این اے 125 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے مگر اب وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نوازکی بطور امیدوار منظوری دے دی ہے۔