Live Updates

تحریک انصاف کا حتمی فہرست کل جاری کرنے کا فیصلہ

تحر یک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا بقیہ کام کپتان کے سپرد کردیا‘40 فیصد ٹکٹوں سے متعلق سفارشات عمران خان کے حوالے کر دی گئیں‘ذرائع

ہفتہ 23 جون 2018 15:23

تحریک انصاف کا حتمی فہرست کل جاری کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) تحریک انصاف کا حتمی فہرست کل 24 جون بروز اتوار کو جاری کرنے کا فیصلہ ‘ تحر یک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا بقیہ کام کپتان کے سپرد کردیا‘40 فیصد ٹکٹوں سے متعلق سفارشات عمران خان کے حوالے کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر امیدواروں کے اختلافات پر خود حرکت میں آگئے ٹکٹوں کی ردوبدل اور مزید ٹکٹوں کے اجرا پر تمام رہنمائوں کو معلومات دینے سے منع کر دیا تحریک انصاف نے حتمی فہرست 24 جون بروز اتوار کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ نے عہدیداروں کی تجاویز پر تیار فہرست پر بھی اپنی رائے دیتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار کپتان کو دے دیاپارٹی ذرائع کے مطابق حتمی فہرست کپتان کی نگرانی میں تیار کی جارہی ہے جو خفیہ رکھی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ میں جاری 60 فیصد ٹکٹوں کے ردعمل پر دوسرے مرحلہ کی فہرست کی خفیہ تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات