پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں غیر ملکی طلبا کی آڑ میں مقامی طلبا سے بھاری فیسیں بٹورنے کا انکشاف

ایف آئی اے نے ملک بھر کے میڈیکل کالجز سے غیر ملکی طلبا کی بھی تفصیلات مانگ لیں‘ذرائع ایف بی آر

ہفتہ 23 جون 2018 15:23

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں غیر ملکی طلبا کی آڑ میں مقامی طلبا سے بھاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں غیر ملکی طلبا کی آڑ میں مقامی طلبا سے بھاری فیسیں بٹورنے کا انکشاف‘ایف آئی اے نے ملک بھر کے میڈیکل کالجز سے غیر ملکی طلبا کی بھی تفصیلات مانگ لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلبا سے زائد فیسیں لینے کے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔

جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ میڈیکل کالجز میں غیر ملکی طلبا کی مخصوص سیٹوں پر بھی مقامی طلبا کو شامل کر کے ان سے بھاری فیسیں لی گئیں ایف آئی اے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی طلبا کی فیس مقامی طلبا کی فیس سے نسبتا ڈبل وصول کی جاتی ہے۔ تمام98 پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے غیر ملکی طلبا کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :