ٹکٹوں کے حصول ،کامیابی کیلئے امیدواروں کے روحانی شخصیات سے رابطے ،

درگاہوں پر حاضریاں کئی امیدوار وں نے حامیوں کے ہمراہ نماز فجر اور عشاء کے بعد اولیاء کرام کی درگاہوں پر حاضری دینا معمول بنا لیا

ہفتہ 23 جون 2018 15:17

ٹکٹوں کے حصول ،کامیابی کیلئے امیدواروں کے روحانی شخصیات سے رابطے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے حصول اور کامیابی کیلئے امیدواروں نے روحانی شخصیات سے رابطوں کے علاوہ اولیائے کرام کی درگاہوں پر حاضری دینا معمول بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں حصہ والے امیدواروں کے معمولات زندگی میں بڑی تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کئی امیدوار اور ان کے اہل خانہ روحانی شخصیات کے آستانوں پر جاکر کامیابی کیلئے دعائیں کر ارہے ہیں اور اس کیلئے تعویز بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

کئی امیدواروں کی جانب سے اولیائے کرام کی درگاہوں پر بھی حاضری دی جارہی ہے اور انہوں نے نماز فجر اورعشاء کے بعد اپنے حامیوں کے ہمراہ حاضری دینا معمول بنا لیا ہے ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید توصیف شاہ سینئر رہنما خواجہ احمد حسان کے ہمراہ پیر حسین محبوب گیلانی کے آستانے پر گئے اور ان سے ملاقات کر کے اپنے لئے دعا کرائی ۔