حسن ابدال ،ْگورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا کیڈٹ کالج حسن ابدال کا دورہ

کیڈٹ کالج میں سال 2018کے نئے پروگرام کا افتتاح ،بورڈ آف گورنررز کی میٹنگ میں شرکت

ہفتہ 23 جون 2018 15:14

حسن ابدال ،ْگورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا کیڈٹ کالج حسن ابدال کا ..
حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کیڈٹ کالج حسن ابدال کا دورہ کیا۔گورنر پنجاب نے کیڈٹ کالج میں سال 2018کے نئے پروگرام کا افتتاح کیا بورڈ آف گورنررز کی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ہفتہ کے روز دِن ساڑھے گیارہ بجے مختصر دورے پر کیڈٹ کالج حسن ابدال پہنچے ۔

(جاری ہے)

کیڈٹ کالج پہنچنے پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا چیئرمین بورڈ لفٹنینٹ جنرل ساقب علی اور کیڈٹ کالج کے پرنسپل جنرل(ر)مجیب الرحمن نے شاندار استقبال کیا ۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کیڈٹ کالج حسن ابدال کی صلاحیتوں کو مذید بڑھانے کے لئے 2018کے نئے آوٹ ریچ پروگرام کا افتتاح کیا اور کیڈٹ کا لج حسن ابدال کے بورڈ آف گورنرز کی 96ویں میٹنگ میں شرکت کی۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کچھ دیر کیڈٹ کالج حسن ابدال میں قیام کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔