خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی حرکت میں‘

پشاورکوھاٹ روڈ پر اویس موٹرز کو سیل کر دیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 15:11

خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی حرکت میں‘
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کی ٹیم جو کہ اسسٹنٹ کلیکٹر، انفورسمنٹ آفیسر، انسپکٹرز پر مشتمل تھی نے ڈپٹی کلیکٹر شریف اللہ خان کی سربراہی میں کوھاٹ روڈ پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے اویس موٹرز کے کاروبار جو کہ خدمات سے منسلک کاروبار تھا اور خدمات پر ٹیکس نادہندہ تھا کو جمعے کے روز کو سر بمہر کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کلیکٹر شریف اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ اویس موٹرز پر خدمات پر ٹیکس کی مد میں 68,177,660/- روپے واجب الادہ تھے جو کہ اس نے خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کو جمع کرنے تھے۔ ادارے کی طرف سے اویس موٹرز کو کئی قانونی نوٹسز کے ذریعے آگاہ کیا گیا اس کے باوجود اویس موٹرز نے اپنا واجب الادہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق اتھارٹی کیRule 7 (1)(G) 2017, کے تحت ٹیم نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے اویس موٹرز کے کاروبار کو سیل کردیا۔

اس موقع پر ڈی جی خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی نے بتایا، کہ اتھارٹی کی جانب سے خدمات سے منسلک تمام کاروبار و افراد کو قانونی نوٹسز جاری ہوئے ہیں اور تمام خدمات پر سیلز ٹیکس نادہندگان سے اتھارٹی اپیل کرتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیکس ریٹرن بروقت ادا کرے اور اس طرح کے قانونی کار وائی سے اپنے آپ اور کاروبار کو بچائے اور ایک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔

بصورت دیگر ان تمام خدمات پر سیلز ٹیکس نادہندگان کے حلاف اس طرح کی قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی جی خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی نے مزید کہا کہ میں اتھارٹی کی جانب سے تمام ٹیکس گزار وں سے پر زور اپیل کرتاہوں کہ خدمات پر سیلز ٹیکس بروقت ادا کریں اور صوبے کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں مزید یہ کہ اگرکوئی خدمات پر سیلز ٹیکس نادہندہ اپنی مرضی سے یہ ٹیکس ادا نہیں کرتا تو ہم قانون کے تحت پابند ہیںکہ ان کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کریں اور ان کا کا روبار سیل کردیں ۔

متعلقہ عنوان :