Live Updates

اگر الیکشن ہارا تو سیاست چھوڑ دونگا‘ جنید اکبر

ہفتہ 23 جون 2018 15:03

اگر الیکشن ہارا تو سیاست چھوڑ دونگا‘ جنید اکبر
چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 8 کے امیدوار جنید اکبر نے کہا ہے کہ انتخابات میں ان کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے قومی وسائل کو لوٹا اور کروڑوں اربوں کمائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن مہم شروع کرنے پر ڈھیری جولگرام میں پارٹی ورکرز سے کیاانہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے معلوم ہوا ہے کہ شریں رحمان نے الیکشن کے لئے پانچ کروڑ روپے بھیجے ہیں لیکن کیا‘مالاکنڈ میں پی پی پی کا ایسا نوجوان نہیں تھا کہ وہ مقابلہ کرسکتے جنہوں نے سندھ سے ایک شخص لاکر کھڑا کردیا اور دھوکہ کرنے والے لوگ پانچ سال سے بے روزگار تھے اور اب پھر ان کی لاٹری نکل آئی ہے اور پھر کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ 25 تاریخ کو مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، صرف جیت پر کام نہیں ہوگا ضمانتیں ضبط کرنے ہونگے اور ان کا قصہ تمام کرنا ہوگا اس موقع پر سابقہ مشیر سی ایم اور پی کے 18 کے امیدوار شکیل نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات