موسم گرما کے دوران صبح اورشام کا وقت ٹماٹرکی بردا شت کیلئے انتہائی موزوں ہوتاہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 23 جون 2018 14:58

قصور۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں‘ کسانوں‘زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹرکو خراب ہونے سے بچایاجاسکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکاہواپھل استعمال کرنا چاہئیے تاکہ بہترپیداو ار مل سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران صبح اورشام کا وقت ٹماٹرکی بردا شت کیلئے انتہائی موزوں ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طورپر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہوا پھل ہی توڑاجائے۔

متعلقہ عنوان :