ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ فوڈیکس سعودی ‘‘ میں شرکت کیلئے 20 جولائی 2018 تک درخواستیں طلب کر لیں

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ فوڈیکس سعودی ‘‘ میں شرکت کیلئے 20 جولائی 2018 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں کنفیکشنری ، بسکٹ، گراسری، پھل، سبزیاں ، سمندری غذائیں، جمی ہوئی غذا، تازہ کھانے ، گوشت ، بیکری اشیا، ڈیری مصنوعات، انڈے، مشروبات، آرگینک پراڈکٹس سمیت دیگر مختلف غذائیں اور مصنوعات تیار کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش 12 تا 15 نومبر 2018ء کو جدہ میں منعقد ہوگی اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔