رواں مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی ( پی آر ای) کی 100.3 ارب روپے ٹیکس وصولیاں

ہفتہ 23 جون 2018 14:23

رواں مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی ( پی آر ای) نے 100.3 ارب روپے کے ٹیکس وصولیاں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

پی آر اے کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے مختلف جدید ترین سکیمیں متعارف کرائی ہیں جن میں ای کورٹس ، ٹیکس کلینک ، امانت سکیم سمیت دیگر پراڈکٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی مختلف سکیمز کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کیلئے نئی نئی اور جدید سکیمیں متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے جدت پرمبنی سروسز کی فراہمی سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مختلف ٹیکسز کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :