محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 23 جون 2018 14:23

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاجبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی جی خان، ساہیوال،سرگودھا، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔