سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 14:19

سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل اتوار کو چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے سماعت میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو بھی طلب کرلیا ۔