اوپیک تیل کی پیداوار میں اضافہ پر رضامند

عالمی منڈی میں اضافی طلب کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی، اوپیک ممالک

ہفتہ 23 جون 2018 14:15

اوپیک تیل کی پیداوار میں اضافہ پر رضامند
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اوپیک رکن ممالک تیل کی پیداوار بڑھانے پر رضا مند ہو گئے، عالمی منڈی میں اضافی طلب کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپیک رکن ممالک کے وزرائے توانائی اپنے ہاں تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعے کے دن ہوئے ایک اجلاس کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ اس تنظیم نے کہا کہ عالمی منڈی میں اضافی طلب کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ جولائی سے تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔ ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک رکن ممالک کی تیل کی پیداوار بڑھانے سے عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :